ادارہ "خادمین امت” ناندیڑ کی جانب سے رفیق شاہی سینئر جرنلسٹ کو "آفتاب صحافت” ایوارڈ سے نوازا گیا.

[]

نظام آباد. 6/فروری (پریس نوٹ) ادارہ خادمین امت ناندیڑ کی جانب سے 17 ویں مرکزی جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر 4 فروری دوپہر 1 بجے گلیکسی فنگشن ہال نزد نوری چوک محبوب نگر ناندیڑ میں متحدہ ضلع نظام آباد وابستہ سینئر جرنلسٹ و ایڈیٹر ہفتہ وار “للکار” رفیق شاہی کو انکی دیرینہ صحافتی خدمات پر مثالی صحافی کے زمرہ میں “آفتاب صحافت” ایوارڈ سے نوازا گیا. واضح رہے کہ 64 سالہ رفیق شاہی گذشتہ 45 سالوں سے پیشہ اردو صحافت میں اپنی سرگرم خدمات انجام دے رہے ہیں. موصوف کو یہ ایوارڈ ملنے پر 2 این آر آئی مسٹر عبداللہ کوثر و سید احمد پریمی حال مقیم امریکہ کے علاوہ میڈیا اسٹار نظام آبادایم اے وحید رومانی. اسسٹنٹ پروفیسر تلنگانہ یونیورسٹی نظام آباد ایم اے قوی شیخ علی صابری صدر فیض العلوم ایجوکیشنل ویلفئیر سوسائٹی محمد یوسف الدین خان سینئر جرنلسٹ ایڈیٹر نیوز اینڈ ویوز میڈیا سروس کے علاوہ متحدہ ضلع نظام آباد سے تعلق رکھنے والے اردو صحافیوں اور انکے رشتہ دار و دوست احباب اور بہی خواہوں کی جانب سے رفیق شاہی کو مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *