دہلی حج کمیٹی میں حاجیوں کے لیے میڈیکل کیمپ کا آغاز، چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا افتتاح

[]

اشفاق احمد عارفی نے مزید جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ اس سال حج 2024 کے لیے دہلی میں کل 4082 حج درخواستیں موصول ہوئی تھیں جن میں کل 3016 افراد کو ڈیجیٹلائزڈ رینڈم سلیکشن کے ذریعے منتخب کیا گیا ہے، جبکہ کل 1066 افراد کو ویٹنگ لسٹ میں رکھا گیا ہے۔ اس سال کل 139054 عازمین حج سرکاری کوٹے سے پورے ہندوستان سے حج کے لیے جائیں گے۔ پورے ہندوستان میں کل 20 حج امبارکیشن پوائنٹس ہیں جن میں سے دہلی کا اندرا گاندھی ہوائی اڈہ سب سے بڑا امبارکیشن پوائنٹ ہے اور یہاں سے اس سال تقریباً 22000 عازمین حج روانہ ہوں گے اور انہیں ہر طرح کی مقامی سہولیات دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی فراہم کرتی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *