مرکزی وزیر ثقافت کشن ریڈی نے حیدرآباد میں ملک کے پہلے نیشنل ایپی گرافی میوزیم کا سنگ بنیاد رکھا

[]

حیدرآباد: مرکزی وزیر ثقافت جی کشن ریڈی نے آج صبح حیدرآباد میں ملک کے پہلے نیشنل ایپی گرافی میوزیم کا سنگ بنیاد رکھا۔ سالار جنگ میوزیم کے احاطہ میں اس کا سنگ بنیاد رکھاگیا۔

یہ میوزیم حیدرآباد میں قائم کیا جا رہا۔ مرکزی وزیر فائنانس نرملا سیتا رمن نے سال 2023-24 کے بجٹ میں اس کے قیام کا اعلان کیا تھا۔

اس موقع پر مرکزی وزیر نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ہڑپہ تہذیب کے دور کے بعد کے حالات کو موجودہ دور میں سمجھنا ضروری ہے۔معروف ایپی گرافیسٹ ٹی ایس روی شنکر نے کہا کہ ایپی گرافی میوزیم ایک منفرد سہولت ہے۔

خطاطی نگار این ایس رام چندر مورتی نے اس موقع پر کہا کہ تلگوریاستوں میں مختلف ادوار سے تعلق رکھنے والے نقش کاری کے نمونے ملک میں مختلف ادوار میں خطوں کے کردار کی عکاسی کرتے ہیں۔

اس میوزیم کو سماجی، معاشی، سیاسی اور لسانی مسائل سے متعلق مختلف پہلوؤں کو پیش کرنے کے لیے ایک اچھی جگہ بنانے کی تجویز پیش کی گئی۔

قبل ازیں محکمہ آثارقدیمہ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل گرمیت سنگھ چاولہ نے کہا کہ چٹانوں، پتھروں اور دھاتی پلیٹوں پر کندہ ایک لاکھ سے زیادہ نوشتہ جات کی ڈیجیٹلائزیشن جاری ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *