مسجد الحرام میں بے بی اسٹرولر استعمال کرنے کے مقامات کی نشاندہی

[]

مکہ مکرمہ: مسجد الحرام و مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں بے بی سٹرولر استعمال کرنے والے مقامات کی نشاندہی کردی گئی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ان مقامات کے بارے میں بھی وضاحت کی گئی ہے جہاں بی بی سٹرولر استعمال نہیں کیے جا سکتے۔

نگراں ادارے کے مطابق ’بے بی سٹرولر کو بالائی منزلوں کے مطاف میں استعمال کیے جاسکتا ہے۔‘ کنگ فہد والی توسیع والی عمارت سے بے بی سٹرالر لے جانے کی اجازت ہو گی۔جبکہ صفا اور مروہ کی سعی کے دوران بھی بے بی سٹرولر استعمال کیے جا سکیں گے۔

نگراں ادارے کے مطابق مطاف اور صفا اور مروہ پر سعی کی کسی بھی منزل پر رش کی صورت میں بے بی سٹرولر لے جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔اس کے علاوہ مطاف کے صحن میں بے بی سٹرولر لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *