[]
نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیر کے روز حکومت آندھراپردیش کی ایک عرضی خارج کردی جس میں امراوتی انررنگ روڈ اسکام کیس میں ٹی ڈی پی سربراہ این چندرابابو نائیڈو کو منظورہ قبل از ضمانت گرفتاری کو چالنج کیاگیاتھا۔
جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتہ پر مشتمل بنچ نے حکومت آندھراپردیش کی درخواست کو خارج کردیا جس میں 10 جنوری کو اے پی ہائیکورٹ کی جانب سے نائیڈو کو دی گئی راحت (قبل از ضمانت گرفتاری احکام کو چالینج) کیاگیاتھا۔
اس بنچ نے نوٹ کیا کہ اسی ایف آئی آر سے متعلق ایک درخواست کو جس میں دیگر ملزمین کے نام شامل ہیں‘ عدالت نے پہلے ہی خارج کردیا ہے۔
اس عدالت کی جانب سے پہلے جاری کردہ احکام کے پیش نظر بنچ نے کہاکہ وہ ریاستی حکومت کی اس درخواست پر غور نہیں کرسکتے۔