صہیونی بندرگاہ ایلات پر دوبارہ ڈرون حملہ

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے عبرانی میڈیا کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ پر صہیونی فورسز کی جارحیت کے جواب میں فلسطینی مقاومتی تنظیموں کی کاروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فلسطینی مقاومتی تنظیموں نے صہیونی بندرگاہ ایلات پر دوبارہ ڈرون حملہ کیا ہے۔

عبرانئی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ فلسطین کی طرف ڈرون حملوں کے بعد شہری حکومت کی جانب سے خطرے کے سائرن بجاکر شہریوں کو محفوظ مقامات کی طرف جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

صہیونی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق صہیونی فضائی دفاعی سسٹم نے ایلات کی فضاوں میں مشکوک ڈرون کی نشاندھی کی ہے۔

صہیونی فوج نے ایلات میں ایک حملہ ڈرون کو مار گرانے کا دعوی کیا ہے۔

یاد رہے کہ یمنی فوج کی جانب سے آبنائے باب المندب پر صہیونی بندرگاہوں کی جانب سے جانے والی کشتیوں پر حملے  کے بعد ایلات بندرگاہ کی رونق ختم ہوگئی ہے اور بندرگاہ پر تجارتی سرگرمیاں معطل ہوگئی ہیں۔
 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *