[]
آرمور : 17/ جنوری۔ الحمد للہ شہر آرمور میں مجلس تحفظ ختم نبوت سوسائٹی کے زیر نگرانی پہلی بار تفہیم ختم نبوت ورکشاپ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ اس ضمن میں تفہیم ختم نبوت ورکشاپ کے پوسٹر کی رسم اجرائی بدست حضرت مولانا مفتی عظیم الدین صاحب نائب صدر مجلس تحفظ ختم نبوت عمل میں لائی گئی۔
اس ورکشاپ کی صدارت حضرت مولانا عبد القوی صاحب مدظلہ العالی خازن مجلس تحفظ ختم نبوت تلنگانہ و آندھرا فرمائینگے۔ یہ ورکشاپ بتاریخ : 27/ جنوری کی عصر سے 28/جنوری عشاء تک مسجد شوکت الاسلام (ٹیک کی مسجد ) آرمور میں منعقد ہونے جارہا ہے۔ ارتدادی فتنوں کے موضوع پر ریاست تلنگانہ کے منجھے ہوئے علماء کرام خطاب کرینگے۔
اس موقع پر حافظ محمد فاروق معتمد مجلس تحفظ ختم نبوت سوسائٹی آرمور نے تمام ہی برادران اسلام سے خاص کر اسکول کے ٹیچرز، اسٹوڈنٹس، ڈاکٹرز ،نوجوان اور دیگر پیشہ سے تعلق رکھنے والے طبقہ سے گزارش کی ہیکہ اس قیمتی ورکشاپ میں شرکت فرماکر ارتدادی فتنوں سے آگاہی حاصل کریں اور شرکت کرنے والے احباب 27/جنوری 2024 بروز ہفتہ عصر کی نماز میں ہی تفہیم ختم نبوت ورکشاپ کے مقام پہونچ جائیں نیز موسم کے پیش نظر بستر وغیرہ بھی ساتھ لائیں تمام شرکاء کے لئے طعام وقیام کا بھی انتظام کیا جائے گا۔
اس پوسٹر کی رسم اجراء تقریب میں حافظ محمد عمران، مولانا محمد صدیق، حافظ اسماعیل، حافظ محمد انصار احمد، حافظ محمد محبوب، حافظ محمد ساجد، حافظ اسرار اور دیگر معلمین مجلس تحفظ ختم نبوت آرمور نے شرکت کی۔