اڈیشہ کے سابق وزیر اعلیٰ گریدھر گمانگ سمیت 4 بڑے لیڈران کانگریس میں شامل

[]

لوک سبھا انتخاب اور اڈیشہ اسمبلی انتخاب سے ٹھیک پہلے سابق وزیر اعلیٰ گریدھر گمانگ کے علاوہ سابق رکن پارلیمنٹ ہیما گمانگ، سابق رکن پارلیمنٹ سنجے بھوئی اور ششر گمانگ کانگریس میں شامل ہو گئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

اڈیشہ میں اسمبلی انتخاب قریب ہے اور لوک سبھا انتخابات کی تیاریاں بھی زور و شور سے چل رہی ہیں۔ اس درمیان کانگریس کو اس وقت ایک بڑی کامیابی ملی جب اڈیشہ کے سابق وزیر اعلیٰ گریدھر گمانگ سمیت چار بڑے لیڈران نے پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ سابق وزیر اعلیٰ 9 بار کے لوک سبھا رکن گریدھر گمانگ کے علاوہ سابق رکن پارلیمنٹ ہیما گمانگ، سابق رکن پارلیمنٹ سنجے بھوئی اور گریدھر گمانگ کے بیٹے ششر گمانگ بھی آج کانگریس میں شامل ہوئے۔ نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں کانگریس کے سینئر لیڈر اجئے ماکن اور اڈیشہ کانگریس انچارج و سابق رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر اجئے کمار کی موجودگی میں پریس کانفرنس کے دوران چاروں لیڈران نے کانگریس کی رکنیت اختیار کی۔

پریس کانفرنس میں کانگریس کے قومی ٹریزرار اجئے ماکن نے سبھی لیڈران کا پارٹی میں استقبال کرتے ہوئے کہا کہ ان سبھی لیڈروں کا اڈیشہ کی ترقی میں بہت اہم تعاون رہا ہے۔ ان لیڈروں کے آنے سے کانگریس کے نظریات کو مضبوطی ملے گی۔ اس سے کانگریس اڈیشہ اور ملک میں بھی مضبوط ہوگی، ساتھ ہی راہل گاندھی کی ’نیائے کی لڑائی‘ کو بھی طاقت ملے گی۔

اس موقع پر ڈاکٹر اجئے کمار نے کہا کہ ’’آج بہت اہم دن ہے، کیونکہ آج اڈیشہ کے چار بڑے مقبول لیڈر کانگریس پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔‘‘ پریس کانفرنس میں گریدھر گمانگ نے کہا کہ ملک میں کانگریس ہی ایسی پارٹی ہے جو اصولوں پر مبنی سیاست کرتی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’’کانگریس نے مجھے 11 بار ٹکٹ دیا، کوئی پارٹی ایسا نہیں کر سکتی ہے۔‘‘ گریدھر گمانگ نے ساتھ ہی کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ کے علاوہ 9 بار رکن پارلیمنٹ اور 11 سال مرکز میں وزیر رہے ہیں۔ وہ کچھ سالوں تک دوسری پارٹی میں ضرور رہے لیکن عزت و احترام صرف کانگریس ہی دے سکتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


;



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *