کریم نگر کے لوئیر مانیر ڈیم کے بھی 6 دروازے کھول دیئے گئے

[]

کریم نگر _ 27 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ کریم نگر شہر میں واقع لوئیر مانیر ڈیم کے 6 دروازے کھول دیئے گئے ہیں

سرسلہ ضلع میں واقع مڈمانیر پراجکٹ سے آنے والے شدید سیلابی پانی کی وجہ سےکریم نگر کے لوئیر مانیر ڈیم میں کافی پانی جمع ہوگیا ہے جس کے پیش نظر لوئر مانیر ڈیم کے 6 دروازے وزیر گنگولا کملاکر نے کھول کر   پانی چھوڑ دیا

 

۔سرکاری ذرائع کے مطابق لوئیر مانیر ڈیم کی سطح 280 میٹرس ہے جن میں جمعرات کی رات 8 بجے تک 278 میٹرس پانی آگیا ہے ڈیم کی مکمل گنجائش 24 ٹی ایم سی ہے جبکہ ڈیم میں 18 ٹی ایم سی پانی جمع ہوگیا ہے ڈیم میں 179070 کیوسک پانی داخل ہورہا ہے اور دروازے کھول کر 56279 پانی چھوڑا جا رہا ہے



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *