[]
نظام آباد آٹو نگر علاقے میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس موٹر وئیکل بوش ورکشاپ کا قیام.
مئیر ڈی نیتو کرن ڈپٹی میئر ادریس خان کے ہاتھوں شوروم کا عظیم الشان پیمانے پر افتتاح.
نظام آباد. 2/جنوری (پریس نوٹ) شہر کے انڈسٹریل علاقے آٹو نگر میں پہلا ڈیجٹل ٹکنالوجی سے لیس بوش موٹر وئیکل ورکشاپ شوروم کا عظیم الشان پیمانے پر مئیر بلدیہ ڈی نیتو کرن و ڈپٹی میئر ادریس خان کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا. اس افتتاحی تقریب کا آغاز عبدالستار خان امیر جماعت اسلامی ہند حلقہ یاقوت پورہ کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا. بعدازاں شوروم کے بانی سید علی محمود این آر آئی نے شوروم کے اغراض و مقاصد کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ آٹو موبائیل اسپیر و موٹر وئیکل ٹکنالوجی کی دنیاں میں کم و بیش سو سالہ تجربہ رکھنے والی کمپنی بوش کے ٹکنیکل و اسپیر پارٹس پہلے شوروم کا نظام آباد میں قیام عمل میں لایا گیا. تاکہ جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار ہونے والی تمام فور اور سکس وہیلر گاڑیوں کی اسی طرز پر نگہداشت و مرمت آسان و ممکن ہو سکے
. انھوں نے کہا اولڈ اور نیو جدید طرز کی تمام تر فور و سکس وہیلر گاڑیوں کی انکے بوش ورکشاپ شوروم میں اسپیر پارڑس کی مکمل دستیابی کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بہتر انداز میں مرمت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی. انھوں نے کہا کہ ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے انکے ورکشاپ شوروم میں بوش سروس کے ذریعے کسی بھی صارفین کی گاڑی کسی بھی مقام پر بگڑتی ہے تو وہاں بوش سروس فراہم کرتے ہوئے گاڑی کی مرمت کے علاوہ فیول کے ختم ہونے پر فیول بھی پہچانے کی خدمات فراہم کرتی ہے. مزید نئے و پرانے گاڑیوں کی خرید و فروخت کیلئے بوش کمپنی اپنی خدمات پیش کرے گی.
انھوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی گاڑیوں کو کمپنی کی طرز پر جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کوالٹی آف کلرس انکے بوش ورکشاپ شوروم میں کیے جانے کی سروس بھی دستیاب رہے گی. مزید جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے انکے بوش ورکشاپ شوروم موٹر وئیکل سروسز فراہم کی جائیں گی انھوں نے موٹر وئیکل مالکین و صارفین سے استفادہ کی خواہش کا اظہار کیا ہے. مہمان خصوصی مئیر ڈی نیتو کرن نے نظام آباد میں پہلی بار جدید ٹیکنالوجی سے لیس موٹر وئیکل باش ورکشاپ شوروم کے قیام پر بانی سید علی محمود و انکے برادران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دور حاضر میں ہر شعبے حیات جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہورہا ہے. موٹر وئیکل کی دنیاں میں بوش موٹر کمپنی کی سو سالہ تاریخ میں اس کمپنی نے سینکڑوں شعبوں کے ذریعے جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دیا ہے
. اس کمپنی کی شاخ کا نظام آباد میں قیام خوش آئند بات ہے. انھوں نے تمام موٹر وئیکل مالکین و صارفین کو مشورہ دیا کہ وہ اس کمپنی کی جانب سے فراہم تمام سہولیات سے استفادہ حاصل کریں. صدر مجلس ٹاون نظام آباد شکیل احمد فاضل نے بوش ورکشاپ شوروم کے نظام شہر میں قیام پر بانی سید علی محمود و انکے برادران کے ہمراہ شوروم کے ٹیم ممبرز کو مبارکباد پیش کی اور اپنی نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا ہے. بعدازاں اولڈ موٹر پارٹس تاجر و سابقہ صدر آٹو نگر ڈیولپمنٹ ویلفیئر سوسائٹی سید مقبول اوسط نظام آبادی نے بانی شوروم سید علی محمود کی شال و گلپوشی کے ذریعے مبارکباد پیش کی. خالد کوثر نے برادر سید سراج علی اور سید مبشر نے برادر سید معراج کی گلپوشی کرتے ہوئے انھیں مبارکباد پیش کی.
پروگرام کی کارروائی معروف شاعر ریاض تنہا نے چلائی. اس افتتاحی تقریب کے موقع پر برادر سید سراج علی. سید معراج علی. تلنگانہ اسٹیٹ سیکرٹری جماعت اسلامی ہند نظام آباد احمد عبدالحلیم.. مرزا جاوید احمد بیگ عمری. احمد عبدالنعیم جماعت اسلامی ہند نظام آباد. کارپوریٹرس مجلس محمد منور علی. عبدالعلی باغبان. محمد سرفراز خان. ڈی شھیکر. مقامی اولڈ موٹر پارٹس تاجرین. میکانیکس. اور معززین کی کثیر تعداد موجود تھی.