نظام آباد میں سٹ ون سنٹر قائم کیا جائے _ چیف منسٹر ریونت ریڈی اور سابق وزیر محمد شبیر علی کو ٹویٹ

[]

نظام آباد – 24 – ڈسمبر(اردو لیکس)ممتاز قلم کار مجید عارف نظام آبادی حال مقیم سعودی عرب نے چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی، اور سابق ریاستی وزیر مسٹر محمد علی شبیر کو ٹویٹ کرتے ہوئے نظام آباد میں سٹ ون کا مرکز قائم کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ واضح رہے کہ 1978ء میں اقلیتوں کو روزگار سے مربوط کرنے کے لئے پرانی حویلی حیدر آباد میں سٹ ون کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔ تا حال زائد از 7 لاکھ افراد اس فنی ادارہ سے مستفید ہو چکے ہیں۔

 

سٹ دن کی اہمیت وافادیت کو دیکھتے ہوئے جڑواں شہر میں 22 مراکز قائم کئے گئے۔ اضلاع سدی پیٹ اور کاماریڈی میں بھی مراکز کا قیام عمل میں آیا ۔ نظام آباد شہر میں سٹ ون سنٹر کی شدید ضرورت محسوس کی جارہی ہے۔ مجید عارف نے سابق ریاستی وزیر

مسٹر محمد علی شبیر سے نظام آباد میں سٹ ون مرکز کے قیام کی خواہش کی. تاکہ بے روزگار اقلیتی و پسماندہ نوجوانوں کو روزگار سے مربوط کیا جاسکے.

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *