کم قیمت پر مہندرا گاڑیوں کی فروخت کا دھوکہ

[]

حیدرآباد: حیدرآبادپولیس نے3 افراد کو گرفتار کرلیا‘ان پر کم قیمت پر مہندراگاڑیاں فروخت کرنے کا جھانسہ دے کر ایک شخص کو دھوکہ دینے کا الزام ہے۔

سائبرکرائم پولیس اسٹیشن کی ایک ٹیم نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جو خود کومہندراسی آئی ای آٹوموٹیولمیٹیڈ کا جنرل منیجر بتاتے ہوئے متاثرہ کو3.54 لاکھ روپے کا دھوکہ دیاہے۔ان 3ملزمین کے خلاف آئی ٹی ایکٹ اور آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت کیس درج کرلیاگیا ہے۔

ملزمین کی شناخت ٹی نوین کمار‘کنچرلہ مدھواورسرینواس درگاپرسادکے طورپرکی گئی ہے اوریہ تمام ملزمین آندھراپردیش کے راجمندری کے رہنے والے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ ان ملزمین کے قبضہ سے قابل اعتراض موادضبط کرلیاگیا۔

شکایت ملنے کے بعد تحقیقات کے دوران ان تینوں کوگرفتارکیاگیا۔وی دانے رتنم نے پولیس کوبتایاکہ انہیں ایک نامعلوم شخص کا فون کال وصول ہواتھا جس نے اپنا نام جی ایس چندرشیکھربتایااوراُس نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا وہ مہندراسی آئی ای آٹوموٹیولمیٹیڈ میں جنرل منیجر (ایچ آر اینڈاے ایم پی:ایڈمنسٹریشن) ہے۔

چندرشیکھررنے دعویٰ کیا کہ وہ شکایت کنندہ کی سیکوریٹی سرویس کا سابق کلائنٹ ہے اور انہیں بتایا کہ وہ اے پی کے ضلع چتور کے پالمانیرکے انڈسٹریل پارک میں نیوفیاکٹری میں درکار سیکوریٹی سرویسس کے بارے میں آگاہ کرچکا ہے۔

فون پر تبادلہ خیال کے بعد شکایت کنندہ نے کوٹیشن جمع کرایا اور اس بات کی بھی توثیق کی کہ ان کی کمپنی کی خدمات 25 جنوری 2024 سے شروع ہوگی۔با ت چیت کے دوران چندرشیکھرنے شکایت کنندہ کو برانڈنیوآر اینڈاے ایم پی‘ ڈی گاڑیوں اورڈیموگاڑیوں کو رعایتی قیمت پر خریدنے کے مواقع سے بھی واقف کرایا اور کہاکہ یہ گاڑیاں‘کمپنی کے سالانہ ہراج سے خریدی جاسکتی ہیں۔

اس کی باتوں پریقین کرتے ہوئے شکایت کنندہ نے 2 مہندرا بولیرو ایس ایل ایکس گاڑیوں کو خریدی کیلئے بک کرایا۔ان گاڑیوں کی خریدی کے لئے شکایت کنندہ نے چندرشیکھرکے دیئے ہوئے بینک اکاونٹ نمبر میں 23 اور 25 نومبر کے درمیان 3لاکھ 54 ہزار 236 روپے کی رقم منتقل کردی۔

شکایت کنندہ کو یقین دہانی کرائی گئی کہ 27 نومبر کو5 بجے شام تک ان کے مکان پر دوگاڑیاں پہونچا دی جائیں گی مگر مقررہ تاریخ کے بعد بھی گاڑیاں نہیں ملی جس کے بعد شکایت کنندہ نے چندرشیکھر سے ربط پیدا کیا مگراس کا فون بندپایاگیا۔

پتالگانے پر معلوم ہواکہ چندرشیکھر نے جو بینک اکاونٹ نمبر دیا تھا وہ کسی اور شخص کے نام پر تھا بعدمیں شکایت کنندہ کواحساس ہوا کہ اس کے ساتھ دھوکہ ہواہے۔پولیس نے عوام کو مشورہ دیا کہ ہے کہ وہ کم قیمت پر گاڑیوں یا موبائل فونس کی فروخت کے پیشکش پر یقین نہ کریں۔



ہمیں فالو کریں


Google News

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *