[]
ہریدوار: بھارتیہ جنتا پارٹی کی لیڈر سادھوی نرنجن جیوتی نے اتوار کو کہا کہ رام مندر کے افتتاح کے ساتھ سناتن دھرم کا طلوع ہورہا ہے اور عوام اپوزیشن کو منہ توڑ جواب دیں گے۔سادھوی نرنجن آج یہاں ہریہر آشرم میں تین روزہ دویا آدھیاتمک فیسٹیول میں پہنچیں۔
22 جنوری کو ایودھیا میں عظیم الشان رام مندر کے افتتاح کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لیے فخر کا لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا،“گزشتہ 500 برسوں تک جن لوگوں نے رام مندر کی تعمیر کے لیے اپنی جانیں قربان کی ہیں، آج ان کی قربانی رنگ لائی ہے۔
”انہوں نے کہا، ”ایودھیا میں بھگوان رام کے مندر کے افتتاح کے ساتھ ہی سناتن دھرم کا طلوع ہو رہا ہے۔ ساتھ ہی 22 جنوری کا دن سنہری حروف میں لکھا جائے گا جب ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی لاکھوں سنتوں کی موجودگی میں مندر کا افتتاح کریں گے۔
نائب صدر جمہوریہ کی توہین کے معاملے پر سادھوی نرنجن نے کہا کہ نائب صدرجمہوریہ کا عہدہ آئینی ہوتاہے اور جس دن نائب صدر کا مذاق اڑایا گیا یہ بہت ہی بدقسمتی کی بات ہے۔ عوام ایسا کرنے والوں کو ضرور منہ توڑ جواب دیں گے۔