[]
حیدرآباد: جمعیتہ علماء تلنگانہ وآندھراپردیش کے صدور اور نظمائے اعلی کا ایک مشاورتی اجلاس زیر صدارت حافظ پیر شبیر احمد صدر جمعیتہ علماء تلنگانہ و آندھراپردیش زوم پر منعقد ہوا۔
قاری محمد یونس کی قراء ت کلام پاک سے اجلاس کا آغاز عمل میں آیا۔ ریاستی صدر کی ہدایت پر حافظ پیر خلیق احمد صابر جنرل سکریٹری جمعیتہ علماء تلنگانہ وآندھراپردیش نے جمعیۃ علماء کے تنظیمی ڈھانچہ کو مزید مستحکم اور فعال بنانے کیلئے صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا سید محمود اسعد مدنی کی ہدایات سے تمام ذمہ داران کو واقف کروایا۔
اسی سلسلہ میں جمعیتہ علماء تلنگانہ وآندھراپردیش کے مثالی اضلاع کا دوروزہ تربیتی کیمپ حیدرآباد میں ماہ جنوری کے شروع یا اس کے آخر میں منعقد کرنے کا ارادہ ہے۔ مثالی اضلاع کے ذمہ داران کو کم سے کم 20 افراد کو جو جمعےۃ علماء کے دستور اور اس کے اصول وضابط سے واقف ہوں اندون ددیوم ان کے ناموں کو ریاستی دفتر روانہ کرنے کی ہدایت دی گئی۔
جنرل سکریٹری نے کہا کہ آندھرا پردیش کے ساحلی علاقہ اور تلنگانہ کے قادیانیت سے متاثر اضلاع میں رد قادیانیت کیلئے کام کرنے کیلئے علماء کی ایک ٹیم عنقریب تشکیل دی جائے گی جو متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے قادیانیت او ر عیسائیت کے سد باب کیلئے کام کریگی۔
حافظ پیر خلیق احمد صابر نے کہا کہ دونوں ریاستوں میں آئندہ سال منعقد ہونے والے پارلیمانی انتخابات کیلئے ابھی سے لائحہ عمل تیار کرنے کی ضرورت ہے اس سلسلہ میں ریاستی جمعےۃ علماء اجلاس عام کے بارے میں غور وخوص کیا جارہا ہے۔ جمعیتہ علماء کے اکابرین سے رائے مشورہ کے بعد اس کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔اسی طرح وقف جائیدادوں کے تحفظ کیلئے ریاستی جمعےۃ علماء ایک پریس میٹنگ بھی منعقد کرے گی۔
اس اجلاس میں مولانا قطب الدین رکن عاملہ ریاستی جمعےۃ علماء، مولانا عبدالوارث قاسمی صدر جمعیۃ علماء ونپرتی، مولانا قاضی محمد مسیح الدین قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع میدک، مفتی عبدالمعز شامزی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع جگتیال، محمد ابوبکر صدر جمعیۃ علماء ضلع عادل آباد، مولانا سیلم قاسمی جنرل سکریٹری جمعیتہ علماء رائی چوٹی، مولانا عبد الماجد صدر جمعیتہ علماء ضلع کرنول ونائب صدر جمعیتہ علماء آندھرا مولانا حسین مظاہری نائب صدر آندھرا،
مولانا الیاس نیلور نائب صدرآندھرا، ای یونس قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر، مفتی محمد مبین قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع آصف آباد، مولانا عبداللہ اظہر صدر جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد، مولانا سید سمیع اللہ صدر جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد،
مولانا مقصود احمد طاہر صدر جمعیۃ علماء ضلع رنگاریڈی، سیدعابد حسین نرمل، مولانا مشتاق معدنی، مفتی یاسر ندیم جنرل سکریٹری کتہ گوڑم، مولانا عباس صدر جمعیتہ علماء ضلع گدوال، مولانا خلیل نندیال،
مولانا عبد الرحیم وجئے واڑہ، مولانا عبد الرقیب، اسلم، حافظ فرقان، مولانا عبد الرحمن قاسمی، حافظ عبد الکلام، مولانا غفران، مولانا ضیاء الدین کے علاوہ جمعےۃ علماء کے ذمہ دارن نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مولاناعبد القادر صاحب صدر جمعےۃ علماء کوداڈ کی دعا سے اجلاس اختتام پزیز ہوا۔