البقیع آرگنائزیشن شکاگو کے زیر اہتمام آیت اللہ سید حمید الحسن کی صدارت میں جنت البقیع کی تعمیر نو کے لیے ایک بین الاقوامی کانفرنس

البقیع آرگنائزیشن شکاگو کے زیر اہتمام آیت اللہ سید حمید الحسن کی صدارت میں جنت البقیع کی تعمیر نو کے لیے ایک بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر کے علما، جیسے مولانا عبید اللہ خان اعظمی، مولانا دانش نبیل قاسمی، مولانا سید محبوب مہدی عابدی، مولانا معین الدین چشتی، مولانا سید عمار جرولی، مولانا مرزا عسکری حسین، اور مولانا اسلم رضوی نے شرکت کی۔ ان علما نے سعودی حکومت سے بقیع میں منہدم شدہ مقدس روضوں کی تعمیر کا مطالبہ کیا اور اس مسئلے کو اتحاد کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ کانفرنس میں یہ تجویز بھی دی گئی کہ سعودی حکومت سے مذاکرات کے ذریعے روضوں کی تعمیر نو کی کوشش کی جائے۔ پروگرام کی نظامت مولانا علی عباس وفا نے کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *