ساکشی ملک کیوں پریشان ہے،  جونیئر خواتین پہلوانوں کے مسقبل کو لے کر کئی سوال

[]

حال ہی میں ریسلنگ فیڈریشن  آف انڈیا کے انتخابات ہوئے اور بی جے پی کے ایم پی برج بھوشن سنگھ کے قریبی سنجے سنگھ صدر منتخب ہوئے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے  رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کے قریبی سنجے سنگھ کو ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کا صدر منتخب کر لیا گیا۔ اس حوالے سے تنازع شروع ہو گیا ہے۔ جمعرات (21 دسمبر) کو سنجے سنگھ کے صدر منتخب ہونے کے بعد کئی کھلاڑیوں نے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے  بھارتی خاتون ریسلر ساکشی ملک نے کھیل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

اس کے علاوہ بجرنگ پونیا نے اپنا پدم شری ایوارڈ سینٹرل دہلی کے فٹ پاتھ پر چھوڑدیا۔ تاہم بعد میں پولیس نے اسے اٹھا لیا۔ ساکشی ملک نے سنجے سنگھ کے صدر منتخب ہونے کے بعد تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ​​ٹویٹر) پر کہا کہ وہ بہت پریشان ہیں اور نہیں جانتی کہ کیا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ریسلنگ چھوڑ دی ہے لیکن میں کل رات سے پریشان ہوں۔ وہ جونیئر خواتین ریسلرز کیا کریں جو مجھے فون کر کے بتا رہی ہیں کہ جونیئر نیشنلز کا انعقاد 28 تاریخ سے ہونا ہے اور نئی ریسلنگ فیڈریشن نے اسے نندنی نگر گونڈہ میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گونڈا برج بھوشن کا علاقہ ہے۔ اب سوچیں کہ جونیئر خواتین ریسلرز وہاں کس ماحول میں ریسلنگ کرنے جائیں گی۔ کیا اس ملک میں نندنی نگر کے علاوہ اور کوئی جگہ نہیں ہے کہ قومی مقابلہ کروایا جا سکے۔ مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ کیا کروں۔”

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


;



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *