غزہ میں وحشیانہ جنگ کا جاری رہنا باعث شرم ہے، اقوام متحدہ

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل برائے انسانی امور مارٹن گریفتیس نے اس بات پر زور دیا ہے کہ غزہ میں وحشیانہ جنگ کو طویل عرصے تک جاری رہنے دینا نہایت شرمناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام فریقوں کو بین الاقوامی انسانی قانون کا احترام کرتے ہوئے شہریوں کی حفاظت کرنا چاہیے، ان کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ قیدیوں کو رہا کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو طوفان الاقصیٰ آپریشن میں فوجی اور سیکورٹی انٹیلی جنس کی ناکامی کے بعد صیہونی رجیم نے غزہ کے خلاف وحشیانہ حملے کئے اور اب تک غزہ کی پٹی پر وحشیانہ حملوں میں تقریباً 20,000 فلسطینی مارے گئے  جن میں سے زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *