ایک خاندان نے خاتون کی نعش کو ایک ہفتہ تک گھر میں ہی رکھا

[]

حیدرآباد: ایک چونکادینے والے واقعہ میں ایک خاندان، ایک ہفتہ پہلے مرنے والی خاتون کی آخری رسومات انجام دینے میں ناکام رہا اورلاش کوگھرمیں ہی رکھا۔یہ واقعہ شہرحیدرآباد کے نواحی علاقہ جیڈی مٹلہ میں پیش آیا۔

یہ واقعہ اُس وقت منظرعام پرآیا جب مقامی افراد نے مکان سے بدبو کی شکایت پولیس سے کی۔پولیس کے مطابق 45سالہ ایم رادھاکماری اپنے بھائی پراوین کمار اور ماں وجئے لکشمی کے ساتھ مقیم تھی۔شادی کے چند سال بعد رادھاکماری نے اپنے شوہر سے علحدگی اختیار کی تھی۔

یہ خاندان تلنگانہ کے ضلع کھمم کے ستوپلی سے تعلق رکھتاہے۔صحت کے مسائل پر ایک ہفتہ پہلے رادھا رانی کی موت ہوگئی تھی جس کے بعد اس کے ارکان خاندان نے اس کی اطلاع کسی کو نہیں دی۔

اس کے بجائے انہوں نے لاش کو مکان میں رکھا اور اپنے روزمرہ کے کاموں میں مصروف رہے۔بدھ کو پڑوسیوں نے اس بات کی اطلاع پولیس کو دی جس نے لاش کو گاندھی اسپتال کے مردہ خانہ میں محفوظ کروادیا۔

پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ اس خاتون کے ارکان خاندان ذہنی مسائل سے دوچار ہیں۔پولیس اس خاتون کی آخری رسومات کیلئے انتظامات کررہی ہے۔پولیس نے کھمم ضلع میں اس کے بعض رشتہ داروں کو اس بات کی اطلاع دی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *