[]
حیدرآباد: تلنگانہ میں مہالکشمی اسکیم کے تحت عوام کو 500 روپئے میں گیس سلنڈرکی فراہمی کیلئے ریاستی حکومت کی جانب سے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔
28 ڈسمبر سے اس اسکیم پر عمل آوری کا منصوبہ ہے۔ محکمہ سیول سپلائز کے حکام کی جانب سے اس کیلئے رہنمایانہ خطوط تیارکئے جارہے ہیں۔ کتنے صارفین ہیں اوراس اسکیم کے تحت کن افراد کا احاطہ کیا جائے اوراس کیلئے سرکاری خزانہ پر کتنا بوجھ پڑے گا
اس کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ ریاست میں جملہ ایک کروڑ 20 لاکھ گیس کنکشنس ہیں جن میں سے 70 لاکھ خواتین کے نام پر ہیں۔