[]
وزیر اعظم نیتن یاہو نے وزیر اعظم مودی کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری تنازعہ میں حالیہ صورت حال سے آگاہ کیا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے بات کرتے ہوئے بحیرہ احمر کے علاقے میں بحری جہازوں پر حملوں کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا اور یرغمالیوں کی رہائی اور تنازعہ کے پرامن حل پر زور دیا ۔
وزیر اعظم نیتن یاہو نے وزیر اعظم مودی کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری تنازعہ میں حالیہ صورت حال سے آگاہ کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ “دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو میری ٹائم ٹریفک کی سیکورٹی کے حوالے سے اپنے اپنے تحفظات سے آگاہ کرایا۔”
وزیراعظم نے متاثرہ آبادی کے لیے انسانی امداد جاری رکھنے کی ضرورت کا اعادہ کیا اور بات چیت اور سفارتی عمل کے ذریعے تمام یرغمالیوں کی رہائی سمیت تنازعہ کے جلد اور پرامن حل پر زور دیا۔دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے سے اتفاق کیا۔
بات چیت میں مسٹرمودی نے غزہ میں تنازعہ کے پرامن حل اور سفارتی ذرائع سے تمام یرغمالیوں کی رہائی کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ایک ریلیز کے مطابق، مسٹر نیتن یاہو نے وزیر اعظم مودی سے بات کی اور انہیں اسرائیل-حماس تنازعہ میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
;