[]
نظام آباد _ 18 دسمبر ( اردولیکس) ایک 20 سالہ نوجوان نے اپنے دوست اور اس کے خاندان کے 5 افراد کو باری باری سے قتل کرتے ہوئے سنسنی پیدا کردی۔ رونگھٹے کھڑا کردینے والی یہ واردات تلنگانہ کے متحدہ نظام آباد ضلع میں پیش آئی ۔
تفصیلات کے مطابق نظام آباد ضلع کے ماکلور گاوں کا رہنے والا پرساد گاؤں چھوڑ کر اپنے ارکان خاندان کے ساتھ ماچاریڈی منتقل ہوگیا تھا۔ اس کی بیوی، دو بچے اور دو چھوٹی بہنیں ہیں۔ پرساد میکلور میں ایک مکان کا مالک تھا ۔ پرساد کا دوست پرشانت نے مکان کو یہ کہہ کر اپنے نام رجسٹریشن کروایا کہ وہ اس مکان پر اسے قرض دلوائے گا ۔لیکن کافی عرصہ ہونے کے بعد بھی پرشانت نے قرض نہیں دلوایا۔جس پر پرساد نے پرشانت پر دباؤ ڈالا کہ وہ مکان کو واپس اس کے نام پر رجسٹرڈ کرائے ۔ پرشانت مکان کا مالک بننا چاہتا تھا، اس کے لئے اس نے منصوبہ کے مطابق پرساد کو باہر لے گیا اور نظام آباد-کاماریڈی قومی شاہراہ کے جنگلاتی علاقے میں اس کا قتل کردیا۔
اگلے دن پرشانت نے پرساد کے گھر پہنچ کر اس کی بیوی پرمیلا کو بتایا کہ پولیس نے اس شوہر کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس اسٹیشن لے جانے کے بہانے سے اس نے اسے بھی مار ڈالا اور اسے باسر ندی میں پھینک دیا۔ اس کے بعد اس نے پرساد کی بڑی بہن کا قتل کر دیا۔ اور پرساد کے دو بچوں کو سون بریج کے قریب مار کر پھینک دیا آخر میں پرشانت نے پرساد کی چھوٹی بہن کو مبینہ طور پر ماچاریڈی کے قریب قتل کیا ۔
ملزم پرشانت کی عمر 20 سال ہے اور اس کا تعلق میکلور سے ہے۔ پولیس کو پتہ چلا کہ پہلے تین قتل ایک شخص نے کیے تھے باقی تین قتل میں تین دیگر ملوث تھے۔ قتل ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اس لیے کہیں بھی گمشدگی کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ سداشیونگر پولیس نے ابھی تک واقعہ کی تفصیلات میڈیا کے سامنے پیش نہیں کئے ہیں ایک دو دن میں پولیس قاتل کو پیش کرے گی