[]
ٹیدروس نے بحران کے ذہنی صحت کے اثرات کا جائزہ لینے، تکنیکی امداد میں اضافہ کرنے اور شراکت داروں کے ساتھ ہیلتھ ایجنسی کے کام کو مضبوط کرنے کی بھی اپیل کی۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے غزہ پٹی میں فوری جنگ بندی کی اپنی اپیل کا اعادہ کیا۔ واضح رہے ٹیڈروس نے یہ اپیل جنیوا میں اقوام متحدہ سے تسلیم شدہ نامہ نگاروں کی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سالانہ پریس کانفرنس میں کی۔
واضح رہے کہ ڈائریکٹر جنرل نے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں صحت کی صورتحال پر ڈبلیو ایچ او کے ایگزیکٹو بورڈ کے خصوصی اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد کو ’’اہم‘‘ قرار دیا، جس میں طبی عملے سمیت غزہ میں انسانی امداد کی فوری، پائیدار اور بلا روک ٹوک منتقلی کی اپیل کی گئی تھی۔
قرارداد میں ٹیڈروس سے بحران کے صحت عامہ کے اثرات کے بارے میں رپورٹنگ جاری رکھنے، بحران کے ذہنی صحت کے اثرات کا جائزہ لینے، تکنیکی اور مادی امداد میں اضافہ کرنے اور شراکت داروں کے ساتھ ہیلتھ ایجنسی کے کام کو مضبوط کرنے کی بھی اپیل کی گئی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
;