حج، مشقت و آزمائش والی عبادت، عازمین حج کا تربیتی اجتماع۔ مولانا خسرو پاشاہ کا خطاب

حیدرآباد: حج ایک مشقت و آزمائش والی عبادت ہے۔ عازمین صدقہ دل سے مناسک حج ادا کریں۔ مقدس سفر حج کے دوران کسی بھی قسم کی بدنظمی نہ ہونے دیں۔ زمانے قدیم میں پانی کے جہاز سے سفر حج پر روانہ ہوتے تھے۔ وہ حج اتنا طویل ہواکرتا تھا کم از کم 25 تا 30 یوم کا سفر ہوتا تھا۔

سمندری علاقوں سے سفر کرتے ہوئے کئی عازمین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ لیکن آج ائیر پورٹ سے 3سے 4 گھنٹوں میں آسانی سے سعودی عرب پہونچ جاتے ہیں۔ عازمین حج تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیر اہتمام منعقد ہو نیوالے ہر تربیتی اجتماع میں شرکت کریں۔

آپکے معلومات میں اضافہ ہو گا اور آپ کو حج کرنے میں آسانی ہوگی۔ اس عازمین حج کے تیسرے تربیتی ا جتماع میں تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے اراکین مولانا سید تقی رضی الدین، محمد مجیب الدین، محمدلئیق شہ نشین پر موجود تھے۔ ان خیالات کا اظہار مولانا سید شاہ غلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ صدر نشین تلنگا نہ حج کمیٹی نے اتوار 12جنوری کو ایس این آر کنونشن عطا پور ضلع رنگا ریڈی میں منتخب عازمین حج کے تیسرے بڑے تربیتی اجتماع سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ابتداء میں عرفان شریف اسسٹنٹ ایگزیکٹیو آفیسر تلنگا نہ حج کمیٹی نے کاروائی چلائی۔ سجاد علی ایگزیکٹیو آفیسر تلنگا نہ حج کمیٹی نے عازمین حج اور مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔ مولانا سید خسرو پاشاہ نے مزید کہا کہ تلنگا نہ حج کمیٹی کی نمائندگی پر خادم الحجاج کے نام کو تبدیل کرکے ”اسٹیٹ حج انسپکٹر“ رکھا گیا۔ 200عازمین حج پر ایک خادم الحجاج مقرر تھا۔ لیکن اس میں بھی ترمیم کرکے 150عازمین حج پر ایک ”اسٹیٹ حج انسپکٹر“ مقرر کیا گیا۔

انہوں نے بتا یا کہ 6519عازمین حج کو قرعہ کے ذریعہ منتخب کرلیا گیا۔ اور 2288 ویٹنگ لسٹ کے ذریعہ عازمین کو منتخب کرلیا گیا۔ اب صرف 254عازمین ویٹنگ لسٹ کے باقی رہ گئے ہیں۔ انشاء اللہ عنقریب وہ بھی منتخب ہوجائیں گے۔ حافظ شبیر احمد نے کہا کہ مکہ شریف میں ایک نماز ادا کرے پر ایک لاکھ نمازیں ادا کرنیکا ثواب ملتا ہے۔ اس طرح مدینہ منورہ مسجد نبویؐ میں ایک نماز کے ادا کرنے سے 50ہزار نمازیں ادا کرنیکا ثواب ہے۔

انہوں نے کہا کہ حضورؐ کا ارشاد مبارک کہ جس کسی نے میرے روضۂ مبارک کی زیارت کی اس پر میری شفاعت لازم ہوگئی۔ عرفا ن شریف نے اعلان کیا کہ آئندہ اتوار 19 جنوری کو صبح 10 تا 3بجے دو پہر مسجد عالمگیر گٹلہ بیگم پیٹ میں عازمین حج کا چوتھا تربیتی اجتماع مقرر ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *