جموں و کشمیر سے متعلق 2 اہم بل راجیہ سبھا میں پاس، امت شاہ کے قابل اعتراض تبصروں سے ناراض اپوزیشن کا واک آؤٹ

[]

امت شاہ اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہتے ہیں کہ پہلے دہشت گردوں کے جنازوں میں 25-25 ہزار لوگوں کی بھیڑ آتی تھی، لیکن آرٹیکل 370 ہٹانے کے بعد ایسا نظارہ کسی نے نہیں دیکھا کیونکہ ہم نے فیصلہ لیا ہے کہ جو بھی دہشت گرد مارا جائے گا اسے وہیں اس کے رسوم و رواج کے طمابق دفن کر دیا جائے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ حکومت نے طے کر لیا ہے کہ اگر پتھر پھینکنے کا کوئی معاملہ درج ہے تو اس شخص کے کنبہ میں کسی کو ملازمت نہیں ملے گی۔ جس کے رشتہ دار پاکستان میں بیٹھ کر دہشت گردی کو فروغ دے رہے ہیں اس کے کنبہ میں کسی کو ملازمت نہیں ملے گی۔ اگر ٹیلی فون ریکارڈ کی بنیاد پر یہ پایا جاتا ہے کہ کسی کنبہ کا شخص دہشت گردی کو فروغ دینے میں شامل ہے تو ایسے شخص کے کنبہ کا رکن پہلے سے ملازمت ہے تو اسے ہٹانے کا سروس رول بنایا گیا ہے۔ امت شاہ نے یہ بھی جانکاری دی کہ جیل کے اندر جیمر لگا کر سختی برتنے کا کام کیا گیا ہے۔ آرٹیکل 370 ہٹانے سے علیحدگی پسندی کا جذبہ ختم ہو جائے گا۔ علیحدگی پسندی کا جذبہ ختم ہونے سے دہشت گردی بھی ختم ہو جائے گی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *