[]
مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی فورسز کی جانب سے شدید دھمکیوں کے بعد ایک بحری جہاز راستہ تبدیل کرنے پر مجبور ہوا۔ ذرائع کے مطابق یمنی فوج کی دھمکیوں کے بعد فرانسیسی بحری جہاز سے فائرنگ کی گئی تاہم بعد میں راہ فرار اختیار کرگیا۔
کشیدگی کا واقعہ یمنی فوج کے ترجمان کی جانب سے مقبوضہ فلسطین جانے والے بحری جہازوں کو دھمکی دینے کے بعد یمن کے ساحل سے تقریبا 110 کلومیٹر دور پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں: بحری جہازوں کو اسرائیل جانے نہیں دیں گے، یمنی مسلح افواج
فرانس کی فوج نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس کے بحری جہاز لینگڈوک نے بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر پرواز کرنے والے دو ڈرونز کو روک لیا ہے۔
یمن کی وزارت دفاع بحری جہاز کو انتباہ جاری کرنے کی تصدیق کی اور کہا کہ جہاز نے ہماری وارننگ پر کان نہیں دھرا جس پر ہم نے بحیرہ احمر سے گزرنے سے روکا اور واپس جانے پر مجبور کر دیا۔
یاد رہے کل ہی یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا تھا کہ اگر غزہ کی خوراک اور طبی ضروریات پوری نہیں کی گئیں تو یمنی فوج کسی بھی ملک کے بحری جہاز کو مقبوضہ فلسطین کی طرف جانے سے روکیں گی۔