ڈاکٹر ماریہ سلطانہ کو Optum امریکہ طبی ادارہ کی جانب سے ”اسٹار ایوارڈ“ کی پیشکش

[]

نظام آباد 8/ڈسمبر(محمد یوسف الدین خان اردو لیکس) امریکہ کی نامور میڈیکل کمپنی (Optum) کی جانب سے ہائی ٹیک سٹی حیدرآباد میں قائم Clinical Investigation E&L-Hyd. سے وابستہ ڈاکٹر ماریہ سلطانہ کو جاریہ سال بہترین کارکردگی انجام دینے پر ”اسٹار ایوارڈ“ سے 7/ڈسمبر کو مرکز ھٰذا کے کانفرنس ہال میں پر اثر تقریب میں مسز سندراماں نائک نائب صدر (OPI) آپریشن کے ہاتھوں نوازا گیا۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر ماریہ سلطانہ متحدہ ضلع نظام آباد کے کہنہ مشق سرگرم صحافی و ایڈیٹر انچیف للکار اردو نیوز نظام آباد کی دوسری دختر ہیں۔ موصوفہ سابقہ میں حیدرآباد سنٹر ل یونیورسٹی گچی باؤلی حیدرآباد سے (2) سالہ پوسٹ گریجویٹ پبلک اینڈ ہیلت کورس کی طلبہ رہ چکی ہے اس کے علاوہ وہ گذشتہ سال 2022ء کے دوران تلنگانہ کے علاوہ جنوبی ہند کی مختلف رستی سطح پر ویٹ لفٹنگ زمرے میں پہلے نمبر اب تک جملہ (6) گولڈ میڈلس حاصل کرنے میں سر فہرست رہی ہے۔ اس موقع پر ان کے والد محترم رفیق شاہی کو چیرمین بورڈ آف اسٹڈیز تلنگانہ یونیورسٹی ڈاکٹر محمد عبدالقوی، محمد ذیشان علی زاہد ایڈیٹر انچیف اردو لیکس محمد یوسف الدین خان سینئر جرنلسٹ ایڈیٹر نیوز اینڈ ویوز میڈیا سروس ,ایم اے وحید رومانی میڈیا اسٹار ، شیخ علی صابری صدر فیض العلوم ایجوکیشنل ویلفئیر سوسائٹی ، عبداللہ کوثر ، سید احمد پریمی یو ایس اے محمد فیروز خان، ایڈیٹر نظام آباد ایکسپریس ایم اے حلیم، سینئر قائد کانگریس، سید تبریز ن کے علاوہ رشتہ دار وں و بیرون ممالک میں مقیم دوست احباب و متحدہ ضلع سے وابستہ صحافیوں، سیاسی و سماجی قائدین نے ڈاکٹر ماریہ سلطانہ کو اسٹار ایوارڈ دئیے جانے پر اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر ماریہ سلطانہ کے درخشاں مستقبل کیلئے دلی مبارکباد و نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *