حکومت نے سرمائی اجلاس سے قبل 2 دسمبر کو طلب کی کل جماعتی میٹنگ، کئی اہم ایشوز پر ہوگا تبادلہ خیال

[]

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا کے خلاف پیسے لے کر پارلیمنٹ میں سوال پوچھنے کے معاملے میں لوک سبھا اخلاقیات کمیٹی کی رپورٹ بھی سرمائی اجلاس میں پیش کی جا سکتی ہے۔ پارلیمانی کمیٹی نے مہوا کو لوک سبھا سے معطل کرنے کی گزارش کی ہے۔ علاوہ ازیں اہم مجرمانہ قوانین کی جگہ پر لائے گئے تین بلوں پر اجلاس کے دوران غور کیے جانے کا بھی امکان ہے۔ داخلی امور کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے حال ہی میں تین بلوں پر رپورٹ کو منظوری دی ہے۔ پارلیمنٹ میں زیر التوا اہم بل چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمشنرز کی تقرری سے جڑا ہے جس پر ہنگامہ ہونے کا اندیشہ ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *