[]
محبوب نگر۔جی کے ماسٹر شوٹوکان کراٹے ڈو انڈیا کے زیرِ اہتمام محبوب نگر میں منعقدہ ریاستی کراٹے چیمپئن شپ میں حیدرآباد کی ایک ہونہار کراٹے کھلاڑی ہاجرہ مہوین نے لڑکیوں کے زمرے میں ننچاکو کے دم بخود کرنے والے مظاہرہ سے اپنے گروپ کے 8 لڑکیوں کوشکست دیکر گولڈ میڈل حاصل کیا۔
مدینہ اسکول نامپلی برانچ کی ہاجرہ نے گرانڈ چیمپئن شپ ٹائٹل کے لیے فائنل میں سینئر کیٹیگری کے لڑکیوں کو بھی شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔ ویپن مظاہرے میں ہاجرہ کا یہ پہلا گرانڈ چیمپئن ٹائٹل رہا – چیمپئن شپ کے اختتام پر ججز پینل نے بھی ہاجرہ کے ویپن مظاہرے کی خوب ستائش کی اور مبارکباد دی ۔
اس سے پہلے کتاس اور فائٹ ایونٹ میں ہاجرہ نے قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں کئ تمغے حاصل کر چکی ہیں۔ سخت محنت، لگن، جستجو اور اپنے والد و کوچ محمد ظہیرالدین، کی مسلّسل رہبری سے آج ہاجرہ مہوین نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔