حیدراباد میں 11 سالہ لڑکے نے چلائی لگژری کار – ویڈیو وائرل ہونے پر والد گرفتار ؛ گاڑی ضبط

حیدرآباد کے آؤٹر رنگ روڈ (او آر آر) پر ایک 11 سالہ نابالغ لڑکے کی جانب سے تیز رفتار لگژری کار چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کے مالک اور لڑکے کے والد عبد الہادی کو حراست میں لے لیا۔

 

پولیس تحقیقات میں معلوم ہوا کہ عبد الہادی، جو ٹولی چوکی کے رہائشی ہیں نے اپنے کم عمر بیٹے کو گاڑی چلانے کی اجازت دی تھی۔گزشتہ روز اس کی  ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد راجندر نگر پولیس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے مختلف قانونی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

 

حکام کے مطابق نابالغ بچوں کو گاڑی چلانے کی اجازت دینا نہ صرف قانوناً جرم ہے بلکہ اس سے دیگر مسافروں کی جانوں کو بھی شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ پولیس نے کارروائی کے دوران متعلقہ لگژری کار کو بھی ضبط کر لیا ہے۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور نابالغ بچوں کے ہاتھوں گاڑیوں کی ڈرائیونگ کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی اور اس طرح کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے بعد شہریوں نے بھی اس واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے والدین سے بچوں کو گاڑی چلانے سے باز رکھنے کی اپیل کی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *