ایران اور امریکا مذاکرات: جوہری مسئلہ پس منظر میں، آبنائے ہرمز مرکزی موضوع بن گیا

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ اس وقت ایران سے متعلق مذاکرات میں آبنائے ہرمز کی بحالی اور اس کا کھلا رہنا سب سے اہم مسئلہ بن چکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مذاکرات کے آغاز میں یہ موضوع زیر بحث نہیں تھا، لیکن اب یہ مرکزی حیثیت اختیار کرگیا ہے۔ ان کے بقول سب سے اہم سوال یہی ہے کہ آبنائے ہرمز کو کس طرح کھلا رکھا جائے۔

فیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ یہ مذاکرات انتہائی خفیہ نوعیت کے ہیں اور انہیں ان کی تفصیلات تک رسائی حاصل نہیں، تاہم موجودہ صورتحال میں بنیادی توجہ آبنائے ہرمز پر مرکوز ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے تقریبا 22 فیصد تیل کے ساتھ ساتھ مائع قدرتی گیس (ایل این جی)، کیمیائی کھاد اور کھاد کی تیاری کے خام مال کی ترسیل اسی آبی گزرگاہ کے ذریعے ہوتی ہے، اور امید ظاہر کی کہ موجودہ کشیدگی کا حل بالآخر پرامن طریقے سے نکل آئے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *