
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان نے غاصب صیہونی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کے جواب میں اسرائیلی ٹھکانوں پر ڈرون حملے کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق المیادین کے جنوبی لبنان میں موجود نمائندے نے رپورٹ دی کہ اسرائیلی فوج نے ضلع صور کے علاقے سہل باتولیہ پر بمباری کی، تاہم اس حملے میں ہونے والے جانی یا مالی نقصانات کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
اسی دوران حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی جنگ بندی خلاف ورزیوں کے جواب میں ایک اسرائیلی فوجی گاڑی کو خودکش ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جس سے دشمن کو نقصان پہنچا۔
حزب اللہ کے مطابق اسرائیلی فوج کے مواصلاتی آلات کو بھی العباد نامی مقام پر ڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں اپنی پوزیشنوں پر حزب اللہ کے حملوں کی تصدیق کی ہے۔
