ایرانی عوام کے حقوق تسلیم کیے بغیر کوئی اور راہ حل نہیں، قالیباف

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف ایرانی عوام کے حقوق کو تسلیم کرنا موجودہ بحران کا راہ حل قرار دیا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ 14 نکاتی تجویز میں بیان کردہ ایرانی عوام کے حقوق کو قبول کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ کوئی بھی دوسرا طریقہ مکمل طور پر بے نتیجہ ہوگا اور مسلسل ناکامیوں کا سبب بنے گا۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے مزید کہا کہ جتنی زیادہ تاخیر کی جائے گی، امریکی ٹیکس دہندگان کو اپنی جیب سے اتنی ہی زیادہ قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *