نوجوان لڑکی پولیس اسٹیشن کی عمارت سے کود پڑی – تلنگانہ کے بالکنڈہ میں واقعہ

نظام آباد ضلع کے بالکنڈہ پولیس اسٹیشن میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک نوجوان لڑکی نے خودکشی کی کوشش کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن کی عمارت سے چھلانگ لگا دی۔

اطلاعات کے مطابق بالکنڈہ سے تعلق رکھنے والی یہ لڑکی گزشتہ کچھ عرصے سے سائی کمار نامی نوجوان کے ساتھ محبت کرتی تھی۔ بعد ازاں انکشاف ہوا کہ سائی کمار پہلے ہی شادی شدہ ہے، تاہم اس نے یہ حقیقت لڑکی سے چھپائی رکھی۔ شادی شدہ ہونے کی بات چھپانے اور مبینہ دھوکہ دہی پر لڑکی شدید ذہنی صدمے کا شکار ہوگئی۔

بتایا جاتا ہے کہ متاثرہ لڑکی شکایت درج کرانے کے لیے پولیس اسٹیشن پہنچی تھی، اور درخواست دینے کے بعد اس نے اچانک عمارت سے نیچے چھلانگ لگا دی۔ شدید زخمی حالت میں اسے فوری طور پر نظام آباد کے سرکاری ہاسپٹل منتقل کردیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *