
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے ایران کی جانب سے جنگ کے خاتمے اور امریکہ و اسرائیل کی جارحیت کے خلاف پیش کردہ اقدامات اور تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔
روسی وزیر خارجہ نے اس موقع پر روس کے اصولی موقف کو دہرایا اور کہا کہ روس ایران کے خلاف کسی بھی فوجی جارحیت کی سخت مخالفت کرتا ہے اور خطے میں جنگ کے خاتمے اور امن کے قیام کے لیے ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔
