[]
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی مقاومتی تنظیم کے اعلی اہلکار نے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مزاحمتی تنظیم لمبی مدت تک جنگ لڑنے کے لئے مکمل آمادہ ہے۔
عہدیدار نے مزید کہا کہ حماس صہیونی فوج کی پیشقدمی کو آسانی سے روکنے کی صلاحیت رکھتی ہے جس کے نتیجے میں اسرائیل جنگ بندی پر مجبور ہوجائے گا۔
رائٹرز نے کہا کہ غزہ میں زیرزمین سرنگوں میں موجود القسام کے مجاہدین کئی مہینے جنگ لڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ مجاہدین مختلف جنگی تیکنیک استعمال کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کو غزہ میں داخل ہونے سے آسانی کے ساتھ روک سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بین الاقوامی سطح پر صہیونی حکومت پر جنگ بندی کے لئے دباو اور غزہ میں جاری سخت مزاحمت کی وجہ سے اسرائیل جنگ روکنے پر مجبور ہوجائے گا۔ علاوہ ازین اپنے قیدیوں کے بدلے ہزاروں فلسطینیوں کو اسرائیلی جیلوں سے رہا بھی کرسکتی ہے۔
دراین اثناء وائٹ ہاوس کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ واشنگٹن کو شک ہے کہ حماس اسرائیلی فورسز کو غزہ کی گلیوں میں بلاکر سخت وار کرسکتی ہے۔
رائٹرز کے مطابق غزہ میں انسانیت سوز جرائم میں مرتکب ہونے کے باوجود اسرائیلی حکومت بین الاقوامی سطح پر آنے والے ردعمل کو اہمیت دینے پر تیار نہیں ہے۔