[]
حیدرآباد _ 17 اکتوبر ( اردولیکس) حیدرآباد کے نامپلی کی ایک بونی لڑکی رجنی کو تلنگانہ پی سی سی کے صدر ریونت ریڈی نے کانگریس اقتدار میں آنے کے فوری بعد انھیں سرکاری ملازمت فراہم کا وعدہ کیا
پست قد لڑکی رجنی نے آج ریونت ریڈی سے ملاقات کی اور بتایا کہ اس نے پی جی کی تعلیم مکمل کی اس کے باوجود نوکری نہیں ملی۔ رجنی نے ریونت کو بتایا کہ اسے پرائیویٹ کمپنیوں میں نوکری بھی نہیں مل رہی ہے۔
جس پر ریونت ریڈی نے رجنی سے کہا کہ چند دن میں کانگریس اقتدار میں آنے والی ہے حلف برداری کی تقریب 9 دسمبر کو ایل بی اسٹیڈیم میں ہوگی۔ جس میں سونیا راہول کھڑگے آئیں گی۔کانگریس پارٹی اسی دن آپ کو نوکری دے گی۔ریونت نے خود رجنی کے نام سے کانگریس کا گارنٹی کارڈ بھرا۔
Revanth Reddy’s promise to short girl to provide government job only after Congress swearing-in ceremony on December 9 pic.twitter.com/MhZeKR2clZ
— urduleaks news (@UrduleaksN87793) October 17, 2023