[]
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ نے ان تمام لوگوں سے کہ جو اس مہم میں شامل ہونے میں دلچسپی رکھتے ہیں، کہا ہے کہ ویب سائٹ https://alaqsstorm.com/aqsa پر جا کر “میں تمہیں شکست دوں گا” کے عنوان سے موجود پٹیشن پر دستخط کریں۔
قابل ذکر ہے کہ اس پرو فلسطین مہم کو بے پناہ عوامی توجہ حاصل ہوئی ہے اور پچھلے 24 گھنٹوں میں 2.4 ملین لوگوں نے حمایت کی ہے۔
واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکام کے مطابق 7 اکتوبر کو جب حماس نے جنوبی مقبوضہ علاقوں پر فضائی، زمینی اور سمندری حملے کرکے الاقصیٰ طوفان آپریشن کا آغاز کیا تو 1,400 سے زائد صیہونی فوجی اور آباد کار مارے گئے۔
دوسری طرف فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی غزہ پر کی جانے والی بمباری میں کم از کم 2,750 افراد شہید اور تقریباً 10,000 زخمی ہوئے ہیں اور یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ غزہ کی محصور پٹی میں مزید 1000 افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔