دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کی تواریخ کو قطعیت۔ اسکولس کے ذمہ داران کو محکمہ تعلیمات کی خصوصی ہدایت

[]

حیدرآباد: تلنگانہ میں دسویں جماعت کے انعقاد کی تواریخ کو قطعیت دے دی گئی ہے۔ محکمہ تعلیمات کے حکام کا کہنا ہے کہ دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات اگلے سال مارچ میں ہوں گے۔

 

ووکیشنل ایس ایس سی کے سالانہ امتحانات بھی اسی مہینے میں ہوں گے۔11 پرچوں کے بجائے 10ویں جماعت کے امتحانات میں چھ پرچے ہوں گے۔ امتحانات کا مکمل شیڈول جلد جاری کر دیا جائے گا۔

 

دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں شرکت کرنے والے طلباء کے نامینلس رولس اب آن لائن جمع کروانے ہوں گے۔یہ یونیفائیڈ ڈسٹرکٹ انفارمیشن سسٹم فار ایجوکیشن (UDICE) پلس میں طلباء کے ڈیٹا پر مبنی ہے۔

 

ڈائرکٹر آف ایجوکیشن سری دیوسینا نے مشورہ دیا کہ مسلمہ اسکولس کو چاہیے کہ وہ اپنے اسکول میں پڑھنے والے طلبہ کے ڈیٹا کو اس ماہ کی 28 تاریخ تک یوڈیس پلس ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ کریں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *