اسرائیل میں پھنسے ہندوستانیوں کو وطن واپس لانے کے اقدامات شروع : وزارتِ خارجہ

[]

نئی دہلی _ ہندوستان کی وزارتِ خارجہ نے آج کہا ہے کہ آپریشن اجے کے تحت بھارتی شہریوں کو اسرائیل سے واپس لانے کیلئے ایک چاٹر فلائٹ آج Tel Aviv پہنچے گی۔ نئی دلّی میں میڈیا کو بتاتے ہوئے وزارت کے ترجمان ارندم باگچی نے کہا کہ اس طیارے میں 230 مسافروں کے سوار ہونے کی امید ہے جو کل صبح تک اپنے بھارت واپس پہنچیں گے۔

 

انھوں نے کہا کہ بھارت، اسرائیل میں صورتحال پر گہری سے نظر رکھے ہوئے ہے جو بدلتی ہوئی اور متحرک ہے۔ جناب باگچی نے اسرائیل میں مقیم تمام بھارتیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سفارتخانے میں اپنا اندراج کرائیں۔ ترجمان نے کہا کہ اسرائیل میں 18 ہزار بھارتی شہری ہیں، جن میں طلباءاور دیکھ بھال کرنے والے بھی شامل ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ اسرائیل میں پھنسے بھارتی شہریوں کو واپس لانے میں بھارتی فضائیہ کے کردار کو بھی مسترد نہیں کیا جاسکتا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *