وکرم سنگھ مان حیدرآباد کے انچارج کمشنر پولیس مقرر

[]

حیدرآباد: حیدر آباد کے انچارج کمشنر پولیس کے طور پر وکرم سنگھ مان کو مقرر کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کل الیکشن کمیشن کی جانب سے کئی سینیئر پولیس عہدیداروں ضلع کلکٹرز اور ایس پیز کے علاوہ دیگر عہدیداران کے تبادلوں کے احکامات جاری کیے گئے تھے

 

جن عہدیداروں کے تبادلہ کیا گیا ہے ان میں کمشنر پولیس حیدرآباد سی وی انند بھی شامل ہیں، ان کے تبادلے کے فوری بعد حیدرآباد کے کمشنر پولیس کےطور پرانچارج کی ذمہ داری وکرم سنگھ مان سینیئر پولیس عہدیدار کو سونپی گئی ہے۔

 

جن عہدے داروں کا تبادلہ کیا گیا ہے ان کی جگہ نئے عہدیداروں کو مقرر کرنے کے لیے ایک ایک پوسٹ کے لیے تین تین عہدیداروں کے ناموں کی فہرست جمعرات کی شام تک روانہ کرنے کی الیکشن کمیشن نے تلنگانہ حکومت کو ہدایت دی ہے۔

 

امکان ہے کہ یہ فہرست ملنے کے بعد مستقل ظور پر کن عہدیداروں کو مقرر کیا جائے گا اس سلسلے میں واضح صورتحال سامنے آجائےگی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *