حیدرآباد: واٹر ٹینک گرنے سے ایک ماں اور بیٹا ہلاک

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ کے پداکاپارتی میں ہفتہ کی رات واٹر ٹینک گرنے سے ایک ماں اور بیٹا ہلاک ہوگئے۔

معلوم ہوا کہ لکڑی کے شیڈ پر واٹر ٹینک نصب کیا گیا تھا۔ اتوار کو ہوٹل کے افتتاح کی تیاری کے لئے خاندان کے افراد نے وہاں قیام کیا۔ لکڑی پر زیادہ وزن ہونے کی وجہ سے واٹر ٹینک اچانک گر گیا۔

اس حادثہ میں ماں پی ناگمنی(32) اور بیٹا ومشی کرشنا(6) موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جبکہ دو دیگر افراد زخمی ہوئے۔

ہمیں فالو کریں


Google NewsGoogle News

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *