ٹرین کے مسافرین کو اب آسانی سے ٹکٹ ٹرانسفر کرنے کی سہولت

[]

نئی دہلی _ انڈین ریلوے نے ریلوے مسافروں کو خوشخبری دی  ہے۔ انڈین ریلوے نے ان لوگوں کے لیے ایک بہترین سہولت فراہم کی ہے جو ریزرویشن کرواتے ہیں اور ایمرجنسی یا آخری لمحات میں اپنا سفر منسوخ کر دیتے ہیں۔ اب تک، اگر آپ بکنگ کرتے ہیں، تو آپ کو سفر کرنا پڑتا تھا یا ٹکٹ منسوخ کرنا پڑتا تھا اس سے وقت اور پیسہ ضائع ہوتے تھے

 

لیکن اب کوئی پریشانی کی بات نہیں ہے۔ محکمہ ریلوے کسی دوسرے  کو   ریزرویشن ٹکٹ ٹرانسفر کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ یہ ریزرویشن ٹکٹ خاندان کے کسی ایک فرد کو منتقل کیا جا سکتا ہے۔ سفر سے 24 گھنٹے پہلے درخواست کر کے ریزرویشن کو منتقل کیا جا سکتا ہے۔

مسافروں کو ٹرین کے روانگی کے وقت سے 24 گھنٹے پہلے ریزرویشن ٹرانسفر کی درخواست کرنی ہوگی ۔ اس کے بعد ہی ٹکٹ کو دوسرے مسافر کے نام پر منتقل کیا جائے گا۔ ملازمین تہواروں، شادیوں اور ذاتی وجوہات کی وجہ سے روانگی سے 48 گھنٹے پہلے درخواست کریں۔

بکنگ ٹکٹ کے ٹرانسفر کے لیے ایسا کریں۔

ٹکٹ کا پرنٹ آؤٹ لیں۔

قریبی ریلوے اسٹیشن پر جائیں اور ریزرویشن کاؤنٹر پر درخواست دیں

آدھار کارڈ، پین کارڈ یا ووٹر آئی ڈی کارڈ جیسے   شناخت کی ایک کاپی اس شخص کے لیے لازمی ہے جو ٹکٹ ٹرانسفر کرنا چاہتا ہے۔

تمام دستاویزات کے ساتھ ریزرویشن کاؤنٹر کے ذریعے ٹکٹ کے ٹرانسفر کے لیے درخواست دیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *