چیف جسٹس گوئی پر جوتا پھینکنے کی کوشش کرنے والے وکیل کو پولیس نے چھوڑا، لیکن بار کاؤنسل نے لائسنس کیا معطل

عدالت میں جوتا پھینکنے کی کوشش کرنے والے وکیل راکیش کشور کو بعد میں رہا کر دیا گیا۔ واقعہ کے بعد پولیس نے انہیں حراست میں لیا تھا، لیکن چیف جسٹس گوئی نے انہیں معاف کر دیا اور سپریم کورٹ رجسٹری کو معاملہ نظرانداز کرنے کی ہدایت دی۔ اس کے بعد رجسٹری نے پولیس کو ہدایت دی کہ کوئی کارروائی نہ کی جائے۔ اس حکم کے بعد پولیس نے وکیل کو چھوڑتے وقت ان کا آدھار کارڈ، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کارڈ اور موبائل فون بھی واپس کر دیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *