بہار اسمبلی انتخاب: عآپ نے جاری کر دی 11 امیدواروں کی پہلی فہرست، بیگوسرائے سے میرا سنگھ کو ملا ٹکٹ

ایک طرف الیکشن کمیشن کے ذریعہ بہار اسمبلی انتخاب کے لیے تاریخوں کا اعلان کیا جا رہا تھا، اور دوسری طرف اس پریس کانفرنس سے عین قبل عام آدمی پارٹی نے 11 اسمبلی سیٹوں کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کر سبھی کو حیران کر دیا۔ عآپ نے امیدواروں کی اپنی پہلی فہرست جاری کرتے ہوئے صاف کر دیا کہ وہ بہار میں اپنی پوری طاقت کے ساتھ میدان میں اترنے والی ہے اور جلد ہی انتخابی تشہیر کے لیے سرکردہ لیڈران بھی ریاست کا دورہ کریں گے۔

عآپ کے ذریعہ امیدواروں کی جاری پہلی فہرست میں مطلع کیا گیا ہے کہ بیگو سرائے اسمبلی سیٹ سے میرا سنگھ اور پٹنہ ضلع کی پھلواری اسمبلی سیٹ سے ارون کمار رَجک کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *