[]
حیدرآباد _ 9 اکتوبر ( اردولیکس) تلنگانہ حکومت نے ریاست کے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لیے ایمپلائز ہیلت کیئر ٹرسٹ قائم کیا ہے۔چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے نئی ایمپلائز ہیلت اسکیم پر عمل آوری کی منظوری دی ہے ۔ اس سے ملازمین، پنشنرز کے ساتھ ساتھ ان کے خاندان کے افراد کو بھی فائدہ ہوگا۔ اس اسکیم کے انتظام کے لیے حکومت کے چیف سکریٹری کی سربراہی میں ایک بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔جس میں اعلی عہدیدار ، ملازمین اور پنشنرز ممبر ہیں۔ اس سلسلے میں ریاستی حکومت نے جی او نمبر 186 جاری کیا ہے۔