پاکستان نے نیدرلینڈز کو 81 رن سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا

[]

حیدرآباد: حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی ٹیم نے عالمی کپ 2023 کا آغاز نیدرلینڈ کے خلاف 81 رن کی جیت کے ساتھ کیا۔

پاکستانی ٹیم نے پہلی بار ہندوستان میں ون ڈے ورلڈ کپ کا کوئی میچ جیتا ہے۔ اس سے قبل ٹیم نے 1996 اور 2011 میں ہندوستان میں ورلڈ کپ کے 2 میچ کھیلے تھے، جس میں دونوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

12 سال بعد عالمی کپ کے لئے کوالیفائی کرنے والی نیدرلینڈز کی ٹیم کے خلاف پاکستان کو جیت حاصل کرنے میں سخت جدوجہد کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرنے آئی پاکستانی ٹیم پورے 50 اوورز بھی نہ کھیل سکی اور 49 اوورز میں 286 رنز پر سمٹ گئی۔ جواب میں نیدرلینڈز کا آغاز زبردست رہا۔

اوپنر وکرمجیت سنگھ نے 52 رنز بنائے جبکہ چوتھے نمبر پر آنے والے باس ڈی لیڈ نے 67 رنز بنائے۔ لیکن ڈچ ٹیم بڑے میچ کا دباؤ برداشت نہ کر سکی اور پاکستانی گیندبازوں نے انہیں 41 اوورز میں 205 رنز پر آل آؤٹ کر دیا اور میچ 81 رنز سے جیت کر اپنی مہم کا آغاز جیت کے ساتھ کیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *