[]
مہر خبررساں ایجنسی نے نیوز ویک کے حوالے سے خبر دی ہے کہ امریکہ کے فیصلہ کن صدارتی انتخابات (2024) کے موقع پر امریکہ کی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی 2024 کے صدارتی انتخابات میں اندرونی بغاوت کے خدشے کے پیش نظر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی نگرانی کر رہی ہے۔
امریکی میگزین نیوز ویک نے جمعرات کو رپورٹ کیا کہ 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات جوں جوں قریب آرہے ہیں، امریکی وفاقی سکیورٹی انٹیلی جنس (ایف بی آئی) سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے امریکی کیپیٹل پر نئے حملے کے خوف سے ان کی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہی ہے۔
“نیوز ویک” کو موصولہ خفیہ معلومات کے مطابق ایف بی آئی نے ایک دستاویز میں کسی خاص پارٹی کی سرگرمیوں یا مخصوص گروپ کی سیاسی وابستگی کا ذکر کیے بغیر انکشاف کیا ہے آنے والے انتخابات کے موقع پر داخلی دہشت گردی کا خدشہ اور چیلنج ہے موجود ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق امریکی فیڈرل پولیس نے اس ملک کے فیصلہ کن انتخابات کے موقع پر موجودہ بائیڈن انتظامیہ کے مخالفین اور ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کے درمیان ممکنہ تصادم کا ذکر کیا ہے۔
بیورو کے ایک اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہاکہ ایف بی آئی تقریباً سنگین صورتحال میں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن ٹرمپ کے کٹر حامی کی داخلی دہشت گردی اور کیپیٹل کی عمارت پر دوبارہ حملے کو روکنے کے لیے پرعزم ہے۔
نیوز ویک نے دہشت گردی میں مہارت رکھنے والے 10 سے زائد موجودہ اور سابق حکومتی عہدیداروں کے ساتھ ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ زیادہ تر ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ موجودہ متعصبانہ انتخابی ماحول خطرناک حد تک نہ صرف تشدد کے خطرے سے وابستہ ہے بلکہ اس میں ممکنہ طور پر “خانہ جنگی” کے خوف ناک منظرنامے کا بھی امکان ہے۔