[]
پرینکا گاندھی سوال کیا کہ ’’ کیا آپ اپنی پارٹی کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے پوسٹ کیے جانے والے پرتشدد اور اشتعال انگیز ٹویٹس سے اتفاق کرتے ہیں؟‘‘
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے جمعرات 5 اکتوبر کو پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کو دشنن کے طور پر پیش کرنے اور انہیں نئے دور کا راون کہنے پر بی جے پی پر جوابی حملہ کیا۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی صدر جے پی نڈا سے کئی سوالات پوچھے۔
پرینکا گاندھی نے سوشل میڈیا پر لکھا کیا آپ اپنی پارٹی کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے پوسٹ کیے جانے والے پرتشدد اور اشتعال انگیز ٹویٹس سے اتفاق کرتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ زیادہ وقت نہیں گزرا، آپ نے قسم کھائی تھی۔ کیا وعدوں کی طرح قسمیں بھی بھول گئے ؟ دراصل، ایکس پر کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے، بی جے پی نے لکھا، “نئے دور کا راون یہاں ہے۔ وہ برا ہے، مذہب مخالف ہے، رام مخالف ہے، اس کا مقصد ہندوستان کو تباہ کرنا ہے۔‘‘
بی جے پی کے عہدہ کے بارے میں کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا، ”بی جے پی کے آفیشل ہینڈل پر راہل گاندھی کو راون کے طور پر دکھانے کے خراب گرافکس کے پیچھے اصل مقصد کیا ہے؟ “اس کا واضح طور پر صرف ایک مقصد ہے – کانگریس کے ایک رکن پارلیمنٹ اور پارٹی کے سابق صدر کے خلاف تشدد کو بھڑکانا ، جس کے والد اور دادی کو ان طاقتوں نے قتل کر دیا تھا جو ہندوستان کو ٹکڑے ٹکڑے کرنا چاہتی تھیں۔”
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
;