فرح جبیں، الفت فاطمہ اور صدف نور کے افسانوں کو پہلا انعام

[]

نئی دہلی: شعاع فاطمہ ایجوکیشنل چیرٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے اس سال ہونے والے شمیم نکہت افسانہ کمپٹیشن میں ممتاز پی جی کالج کی بی اے سال دوم کی طالبہ صدف نور کے افسانہ کو پہلا اورکرامت حسین مسلم گرلس پی جی کالج کی بی اے سال اول کی طالبہ انعم خان کے افسانہ کو دوسرا اور ارم گرلس پی جی کالج کی بی اے سال سوم کی طالبہ شاذیہ انصاری کو تیسراانعام دیا گیا ہے۔

لکھنؤ یونیورسٹی کی ایم اے کی طالبہ الفت فاطمہ کے افسانے کو پہلے انعام کے لئے منتخب کیاگیا ہے۔

اس کے علاوہ ریسرچ اسکالر کے موصول ہونے والے افسانوں میں پہلا انعام مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی لکھنؤ کیمپس کی فرح جبیں کو ، دوسرا انعام لکھنؤیونیورسٹی کی ریسرچ اسکالر شاہین انصاری اور لکھنؤ یونیورسٹی کی ہی طالبہ ہاشمی فاطمہ کو تیسرے انعام کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ مقابلے میں افسانہ بھیجنے والے تمام طالبات کو سرٹیفکیٹ دیا جائےگا۔

بتا دیں کہ اس مقابلہ میں موصول ہونے والے افسانوں پرمقابلہ کے مبصر ڈاکٹر موسی رضا نے اپنی رپورٹ جیوری ممبرز، پروفیسرشبنم رضوی، ڈاکٹر پروین شجاعت ،ڈاکٹر عشرت ناہید،اورپروفیسر ریشماں پروین کے سامنے پیش کی۔

جیوری نےافسانوں کی قرات کےبعد ان کی درجہ بندی کی۔ انعام یافتہ گان کو انعامی رقم ، سرٹیفکیٹ اور ایوارڈ 08 اکتوبر کو کیفی اعظمی اکیڈمی میں 3بجے ہونے والے شمیم نکہت فکشن ایوراڈ 2023 پروگرام میں دیاجائے گا۔

اس پروگرام میں ڈاکٹر صبیحہ انور میموریل لکچر دیں گی جب کہ فکشن رائٹرپروفیسرغضنفر کو شمیم نکہت فکشن ایوارڈ اورسینئر صحافی احمد ابراہیم علوی کو وقار مہدی رضوی صحافت ایوارڈ سے سرفراز کیا جائے گاساتھ ہی ماہنامہ سہیل کےمنیجنگ ڈائریکٹر جمیل منظر کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈپیش کیا جائے گا ۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *