بدایوں (یوپی): سروہہ کے دیہاتی تقریباً ایک ماہ سے برقی سے محروم ہیں کیونکہ یہاں 250 کے وی اے کا برقی ٹرانسفارمر چوری ہوگیا ہے۔
چوروں نے ٹرانسفارمر توڑکر آئیل اور دیگر قیمتی اشیاء کا سرقہ کرلیا اور فرار ہوگئے۔
محکمہ برقی نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے لیکن 25 دن بعد بھی نیا ٹرانسفارمر نہیں لگا ہے۔
شام ہوتے ہی 5 ہزار کی آبادی والا گاؤں اندھیرے میں ڈوب جاتا ہے۔ سب سے زیادہ طلبا پریشان ہیں۔ کیونکہ اترپردیش بورڈ اکزام فروری میں شروع ہونے والا ہے۔